نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر، اس کے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔


اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کا ٹرائل چار ماہ بعد مکمل کر لیا گیا۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، 24 فروری کو سنایا جائے گا۔
نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو 24 فروری کو سنایا جائے گا۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا۔
نور مقدم قتل کیس میں ملزمان کے وکلا اور پراسیکوشن کے دلائل مکمل کر لیے گئے۔ قتل کیس کا ٹرائل 4 ماہ بعد مکمل کر لیا گیا۔ نور مقدم قتل کیس میں مدعی مقدمہ کے وکلا شاہ خاور، نثار اصغر اور بابر حیات سمور نے دلائل مکمل کیے اور عدالت سے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کی استدعا کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ 4 ہفتوں میں کرنے کا حکم دیا تھا۔ نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے دوران سماعت عدالت میں پیشی کے دوران مختلف بہانے بھی بنائے اور خود کو ذہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش کی تھی۔ ظاہر جعفر کا میڈیکل کروانے کی بھی درخواست دی گئی تھی جس کو عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کو 20 جولائی 2021 کو اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا۔
پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر، اس کے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago




