ن لیگ کےرہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ٹھیک کہتے ہیں گھبرائیں نہیں کیونکہ اب وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔


سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ صدر کا عہد ہ ریاست کا عہدہ ہوتاہے لیکن اب صدر مملکت کا کام صرف آرڈیننس جاری کرنا ہے۔میڈیا اور عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ معلوم نہیں پیکا آرڈیننس کی کیاضرورت تھی۔پیکا ایکٹ کے ذریعے عوام کی آواز دبانا مقصد ہے۔محسن بیگ کے کیس میں نمونہ سب کے سامنے ہے۔پولیس اور ادارے عمران خان کی انتقامی کارووائی کا حصہ نہ بنیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بےبنیاد مقدمات بنائے جارہے ہیں،پراسیکیوٹر کو بھی کیس کا پتہ نہیں ہوتا۔وزیر،وزیراعظم اور چیئرمین نیب الزامات لگانے سے تھکتے نہیں۔ حکومت کے غیر قانونی مشیر احتساب اپنے اثاثوں کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان صرف یہی کہتے ہیں کہ کسی کو چھوڑوں گا نہیں۔موجودہ حکومت کے کرپشن کے کیسز چیئرمین نیب کو نظر نہیں آتے۔چیئرمین نیب بتائیں کرپشن میں کتنے لوگوں کو پکڑا ہے؟
انکا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک کےلیے مشاورت جاری ہے۔وزیراعظم ٹھیک کہتے ہیں گھبرائیں نہیں کیونکہ اب وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا۔ مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات ،گیس اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل




