وزیر داخلہ نے کہا کہ سب سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں اور جہانگیر ترین دوست ہیں اگر بات ہو تو حرج نہیں


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حزب اختلاف والے شوق سے آئیں لیکن ملے گا کچھ بھی نہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کل تاریخی دورے پر روس جا رہے ہیں جبکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 27 فروری کو پاکستان آ رہی ہے جس کی سیکیورٹی کے اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف والے بڑے شوق سے آئیں لیکن انہیں کچھ نہیں ملے گا اور وہ ساڑھے تین سال سے کہہ رہے ہیں کہ آج آ رہے ہیں کل آ رہے ہیں۔ انہیں اپنے 172 نمبرز پورے کرنے ہیں۔ توقع ہے پیپلز پارٹی ریلی کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمیں انداز ہے کہ 23 مارچ کو حزب اختلاف نہیں آئے گی اور اسلامی ممالک کی عالمی تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پر چھٹی ہو گی تاہم اگر حزب اختلاف 23 مارچ کو آبھی جائے تو شوق سے آئے۔ حزب اختلاف نے کارڈ چھپوائے ہیں تو عمران خان نے سینے کے ساتھ کارڈ لگائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف عدم اعتماد کی تحریک لا کر پھنس جائے گی اور سیاستدان کبھی دروازے بند نہیں کرتا۔ جہانگیر ترین سے 6 سال میں ملاقات نہیں ہوئی، وہ اچھے سیاستدان ہیں اور امید ہے جہانگیر ترین پارٹی کا ساتھ دیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سب سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں اور جہانگیر ترین دوست ہیں اگر بات ہو تو حرج نہیں۔ ویسے بھی دوستوں میں اختلافات ہو جاتےہیں۔ عمران خان اور جہانگیر ترین پرانے ساتھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف والے عقل کے ناخن لے کیونکہ پھر یہ کہیں گے فون کالز آ گئی تھیں۔ بلاول بھٹو ضرور آئیں لیکن شیڈول شیئر کریں۔ راولپنڈی اسلام آباد پولیس مشترکہ کام کریں گی۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ کراچی گیا وہاں کے حالات ناقابل بیان ہیں اور بلوچستان میں بھی غیر ملکی اشاروں پر سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔ حزب اختلاف والے پہلے ایک دوسرے کے خلاف تھے لیکن آج پیر پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے سینئر صحافی محسن بیگ کے خلاف بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ محسن بیگ کا کیس عدالت میں ہے اس پر بات نہیں کروں گا۔ قلندر چھائیں گے اپوزیشن والے ختم ہوں گے۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل




