صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا : وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ پولیس کو کبھی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا۔


سید مراد علی شاہ نے اطہر متین کے بچوں سے ملاقات کی اور ورثاء سے اظہارِ تعزیت کیا، اس موقع پر انہوں نے ورثاء کو یقین دلایا کہ اطہر متین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اطہر متین کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ہم شارٹ ٹرم، میڈیم اور لانگ ٹرم اقدامات کر رہے ہیں، ہم آپ سب کے تعاون کے طلبگار ہیں۔
ان کا کہنا تھا ہم نے سندھ پولیس کو کبھی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا، جماعت اسلامی کا اتنے دنوں تک دھرنا ہوا لیکن ہم نے جمہوری طریقہ اختیار کیا، پولیس با اختیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی پولیس نے اس شہر میں امن و امان بحال کیا ہے، کراچی چھٹا خطرناک شہر تھا اب 7/106 پر ہے، ہم نے پوری پولیس کو ریسپونسیبل کیا ہے، ایڈیشنل آئی جی نے خود سے لے کر چوکی انچارج تک کو جوابدہ بنایا ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ریاست کے طورپر جو ہمارا فرض ہے ہم اطہر متین کی فیملی کے ساتھ سپورٹ کریں گے، ہم قاتلوں تک پہنچ گئے ہیں، تفصیلات ابھی شیئر نہیں کرسکتا ہوں، سیف سٹی کا ٹینڈر ہونے والا ہے، ہم عادی اسٹریٹ کرمنلز کی ای ٹیگنگ کرنے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا اسٹریٹ کرمنلز کی ضمانت کو مشکل کرنے کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں، کوئی واقعہ نہیں ہونا چاہیے لیکن گینگز اور کرمنلز بھی پکڑے جارہے ہیں، اسٹریٹ کرائم کی وجہ ڈرگ کے عادی افراد ، ملک کی معاشی حالات بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غلط بیان بھی میڈیا چلاتی ہے، کورنگی کاز وے پر 100 لوگوں کی لوٹ مار غلط نیوز تھی، اس سے غلط تصور پیدا ہو رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کا ڈیڈھ مہینے کے دوران جو رحجان بنا ہے اس کو کنٹرول کرنے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ سعید غنی، مرتضیٰ وہاب، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن ، ڈی آئی جی سائوتھ شرجیل کھرل بھی موجود تھے۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago




