Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر فروری 23 2022، 3:07 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے جس میں ملکی سیاسی صورتحال، بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پراقدامات سےآگاہ کیا جائے گا جب کہ عوامی رابطہ مہم آگے بڑھانے سے متعلق مختلف تجاویز پرغور ہو گا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کے مختلف شہروں میں جلسوں سےمتعلق مشاورت کی جائے گی جب کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement