شہباز شریف اورآصف زرداری کی ملاقات، تحریک عدم اعتماد اور دیگر آپشنز پرمشاورت
لاہور:سابق صدر آصف علی زرداری سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ملاقات کی۔


اپوزیشن لیڈر وفد کے ہمراہ لاہور میں بلاول ہاؤس پہنچے جہاں آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت تحریک عدم اعتماد اور دیگر آپشنز پر گفتگو کی گئی۔
اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے فیصلہ کن اقدام پر اہم مشاورت کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ مہنگائی کی آگ عوام کےگھرجلا رہی ہے، حکومت کو گھر بھجوا کر عوام کو اس ظلم سے بچایا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قائدین نے اتفاق کیا کہ عوام کی خواہشات پوری کرنے کیلئے تندہی سےکام کریں گے اور جلد رزلٹ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری، شہباز شریف، فضل الرحمان اوربلاول بھٹو نے کل مشترکہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے اور تینوں جماعتوں کی سینیئر قیادت کی یہ ملاقات کل دوپہر شہبازشریف کی رہائشگاہ پر ہوگی۔

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 13 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 18 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 12 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 15 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 18 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago





