بیٹنگ میں پشاور زلمی کے شعیب ملک 346 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ 343 رنز کے ساتھ کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کا 5واں نمبر ہے۔


لاہور: پی ایس ایل کے گروپ اسٹیج میں فخر زمان نے اپنی بیٹنگ سے دھوم مچا دی تو بالنگ میں شاداب خان سب سے آگے ہیں۔
لاہور قلندرز کے فخر زمان بھرپور فارم میں ہیں۔ انہوں نے 10 میچ کھیل کر 52 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 521 رنز بنائے۔ ان کے مجموعے میں ایک سنچری اور 6 ففٹیز بھی شامل ہیں۔ فخر زمان نے 16 چھکے اور 51 چوکے لگائے۔
بیٹنگ میں دوسرا نمبر محمد رضوان کا ہے۔ ملتان سلطانز کے کپتان نے 10 میچوں میں 68 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 479 رنز بنائے۔ پی ایس ایل 7 میں ان کی بیٹنگ اوسط سب سے زیادہ ہے۔ محمد رضوان نے 9 چھکے اور 41 چوکے لگائے۔ رضوان نے 6 ففٹیز اسکور کیں۔
تیسرا نمبر بھی ملتان سلطانز کے ہی اوپنر شان مسعود کا ہے جنہوں نے 4 ففٹیز کی مدد سے 457 رنز بنائے۔ انہوں نے سب سے زیادہ 53 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔
بیٹنگ میں پشاور زلمی کے شعیب ملک 346 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ 343 رنز کے ساتھ کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کا 5واں نمبر ہے۔
بالنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان سب سے آگے ہیں۔ شاداب خان انجری کے باعث 7 میچ ہی کھیل سکے لیکن وہ 17 وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔
ملتان سلطانز کے عمران طاہر نے 16 جب کہ ملتان سلطانز کے ہی خوشدل شاہ اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے 15،15 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
وکٹ کیپرز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان سب سے آگے ہیں۔ چھ کیچ اور 3 اسٹمپس کے ساتھ انہوں نے 9 شکار کئے۔ 6 شکار کے ساتھ ملتان سلطانز کے محمد رضوان کا دوسرا نمبر ہے۔ فیلڈرز میں کراچی کنگز کے بابر اعظم، ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے افتخار احمد نے 9،9 شکار کئے ہیں۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 20 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 19 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 hours ago







