کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے روس سے یوکرین کے خلاف کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے،


ماسکو : روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد عالمی رہنماوں کے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چینی سفیر نے یوکرین حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یوکرین کی نازک صورتحال ہے، یوکرین کے مسئلے کے پرامن حل کا دروازہ مکمل بند نہیں ہوا اور نہ ہی اس دروازے بند ہونے چاہیے۔
چینی سفیر کے مطابق اس وقت تنازعات میں شدت پیدا کرنے سے گریز کرنا ضروری ہے، جبکہ چین بات چیت کو اپنے طریقے سے فروغ دینا جاری رکھے گا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے روس سے یوکرین کے خلاف کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ روس تمام فوجی اور پراکسی فورسز کو واپس بلائے، روس کے اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، کینیڈا روس کی بلاجواز جارحیت کو روکنے کے لیے اضافی کارروائی کرے گا۔
نیٹو سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے روس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے اتحادی روس کے تازہ ترین اقدام سے نمٹنے کے لیے ملاقات کریں گے، سربراہ نیٹو کے مطابق اس مشکل وقت میں یوکرین کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ نیٹو اتحادیوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 11 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 6 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 11 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 12 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل






