ٹورنامنٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی


لاہور: انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان سپر لیگ کو دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ قرار دے دیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب مائیکل کی جانب سے پی ایس ایل کے لیے مثبت اور اچھے الفاظ سننے کو ملے ہوں، اس سے قبل بھی سابق انگلش کپتان نے تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ معیار کے مقابلے میں پی ایس ایل، آئی پی ایل سے زیادہ دور نہیں ہے، پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ کا معیار شاندار ہے۔
مائیکل وان نے حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس لیگ میں کھلاڑیوں کا معیار خاصہ اچھا ہے، پی ایس ایل کے اختتام تک شائقین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے جب کہ دیگر ٹورنامنٹ میں ایسا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اس لیگ میں کرکٹ کا معیار بھی شاندار ہے جس سے شائقین خوب محظوظ ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 میں ملتان سلطانز فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جب کہ دوسری ٹیم کا فیصلہ 25 فروری کو ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ کل یعنی 25 فروری کو لاہور قلندرز سے ہوگا۔
The Pakistan Super league has it spot on … High quality players … Fewer games than other tournaments making it a few weeks shorter … It’s leaves you wanting a little bit more at the end … Other tournaments don’t … #Pakistan
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) February 23, 2022
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 10 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 11 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 7 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 12 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 9 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 12 hours ago









