سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزونی میں کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت محمد علی، مطیع اللہ، محمد عمر، اخترحسین، شیر اور وسیم کے نام سے ہوئی۔
کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں کے زیر قبضہ اسلحہ، بارود اور دیگر آلات بھی برآمد کرلیے گئے، جس میں سب مشین گنز، دستی بم، مائنز اور گولیاں سمیت دیگر مواد شامل ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف سرگرمیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ مقامی افراد نے کارروائی کو سراہا اور علاقے سے انتہاپسندی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ آئی ایس پی نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل کولاچی میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔
بیان میں بتایا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق قریبی گاؤں سے تھا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 4 days ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 16 hours ago

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- 27 minutes ago

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- 32 minutes ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 16 hours ago

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 4 days ago

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- a day ago

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 3 days ago

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 3 days ago

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 3 days ago

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 4 days ago

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 3 days ago







