لاہور : ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پاکستان سپر لیگ 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز سے شکست کے بعداپنے پیغام میں کہا کہ وہ پی ایس ایل 7 ہار کے بھی جیت گئے کیونکہ شاہین کی جیت ان کی جیت ہے۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی ٹیم کو پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی۔
” گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں” کے عنوان کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ملتان سلطانز نے چیمپئنز کی طرح کھیلا، ہمیشہ یقین رکھنا ہے، تمام شائقین، اسٹاف، کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیم مالکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آخر میں انہوں نے لکھا کہ لاہور قلندرز کے لیے خوش ہوں ، اور شاہین آفریدی کی جیت میری جیت ہے۔
Girte hain Sheh'sawaar hi maidaane Jang me!@MultanSultans played like champions & champs get up after being knocked out. Yaqeen rakhna hai. Thanks to all the fans, staff, players, coaches & owner.
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) February 27, 2022
Really happy for LQ. Or @iShaheenAfridi ki jeet, meri jeet hai. #Pakistan #PSL7 pic.twitter.com/KKDaBxR9p3
محمد رضوان نے اپنے پیغام کے ساتھ فائنل میچ کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں مخالف ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بھی جیت کے بعد خوشی کے لمحات کی تصویر شامل ہے۔
واضح رہے پاکستان سپر لیگ ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 5 hours ago







