برسلز: یورپی یونین نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے، ان پابندیوں کا اعلان یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے برسلز میں کیا۔


تفصیلات کے مطابق نئی پابندیوں کے تحت روس کیلئے تمام یورپین ایئر اسپیس بند کردی گئی ہے، اب روس سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی جہاز نہ یورپ میں آسکے گا اور نہ یہاں سے پرواز کرسکے گا، اس میں ہر طرح کی چارٹرڈ فلائٹ بھی شامل ہوں گی۔
یورپی یونین نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ یورپ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک انڈر اٹیک کسی ملک کو لڑنے کیلئے اسلحہ خرید کر بھی دے گا۔
اس کے ساتھ ہی روس سے تعلق رکھنے والے میڈیا کو بھی یورپ میں فوری طور پر بند کردیا گیا ہے، یورپی کمیشن کے مطابق اس کی بنیادی وجہ روس کے جھوٹ کو عوام تک پہنچنے سے بچانا ہے ۔ یورپین یونین نے کہا کہ ہم ایسے ٹول بھی تیار کر رہے ہیں جو مستقبل میں روسی ڈس انفارمیشن کو یورپ میں پھیلنے سے روکنے کے لیےکام آئے گی۔
اس کے علاوہ یورپ کے تمام بینکوں میں موجود روسی سرمایہ کاروں کے تمام اثاثوں پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔ یورپین کمیشن نے اس کے ساتھ یہ اعلان بھی کیا ہے کہ روس کے علاوہ اس کے موقف کی تائید کرنے پر بیلاروس کو بھی سخت ترین پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر یورپین کمیشن کے صدر کے ہمراہ یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل بھی موجود تھے۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک گھنٹہ قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل







