Advertisement

امریکا نے روس کے سنٹرل بینک پر پابندیاں لگا دیں

واشنگٹن : امریکی حکام کے مطابق روس کے سنٹرل بینک، روس کے ویلتھ فنڈز، روسی وزارت خزانہ سے لین دین پر پابندی ہوگی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 1st 2022, 1:37 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا نے روس کے سنٹرل بینک پر پابندیاں لگا دیں

تفصیلات کے مطابق  امریکا نے روس کے سنٹرل بینک پر پابندیاں لگا دیں ہیں،امریکی حکام کا کہنا ہے کہ   روس کے سنٹرل بینک، روس کے ویلتھ فنڈز، روسی وزارت خزانہ سے لین دین پر پابندی ہوگی، روس سے خریدی گیس کے واجبات ادائیگی کے لیے ٹرانزیکشن کی اجازت ہوگی۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن نے جنگ کے لیے 630 ارب ڈالرز جمع کر رکھے تھے، اب وہ استعمال نہیں ہوسکیں گے،  روس کا  سنٹرل بینک اثاثے وطن واپس لانے کی کوشش کر رہا ہے، اتحادیوں کے منظم اقدامات سے روسی کرنسی کمزور ہوگی۔

 امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ  بیلاروس نے روس کی جنگی مدد جاری رکھی تو اسے بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،  روس میں افراط زر بڑھے گا، عوام کی خریداری کی قوت اور سرمایہ کاری کم ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ  بین الاقوامی ادائیگیوں کے نظام سے نکالنے کے لیے روسی بینکوں کی فہرست بنا رہے ہیں، امریکا اور اتحادیوں کے اقدامات کے بعد روس اپنی کرنسی کا سہارا نہیں دے سکا گا، ہماری حکمت عملی یوکرین جنگ بند ہونے تک روس کی معیشت کو پیچھے دھکیلنا ہے۔

Advertisement
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 3 گھنٹے قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • ایک دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • ایک دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • ایک دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
Advertisement