قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آج اپنی 42ویں سالگرہ منارہے ہیں۔


شاہد آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے، شاہد آفریدی نے اکتوبر 1996 میں کینیا کے خلاف ایک روزہ میچ میں ڈیبیو کیا تھا ۔
ای ایس پی این کرک انفو نے شاہد آفریدی کو سالگرہ پر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
◾ Most sixes in ODIs
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) March 1, 2022
◾ Youngest to score an ODI hundred
◾ Third-most ODI wickets for Pakistan
◾ Fourth-most ODI runs for Pakistan
◾ Best seven-for figures in ODIs
Shahid Afridi, 42 today, was a superstar in ODIs ? ?? pic.twitter.com/h1tRhURzdH
شاہد آفریدی بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں، انہوں نے 27 ٹیسٹ میچز کھیل کر 5 سنچریز اور 8 نصف سنچریز مکمل کیں اور بہترین اسکور 156 رہا جبکہ انہوں نے اپنا ایک ورلڈ ریکارڈ سری لنکا کے خلاف قائم کیا۔
398 ایک روزہ میچز میں شاہد خان آفریدی نے 8 ہزار 64 رنز بنائے جس میں 6 سینچریاں اور 39 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں جبکہ ٹی ٹونٹی میچز میں 4 نصف سینچریوں کی مدد سے ایک ہزار 415 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی کو ٹی ٹونٹی میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی حاصل ہے۔
شاہد خان آفریدی نے ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ 124 رنز بنائے جبکہ کُل 395 وکٹیں حاصل کیں۔ سال 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان نے شاہد آفریدی کی بہترین بیٹنگ کی وجہ سے جیتا۔
شاہد آفریدی نے سب سے بہتر اسٹرائیک ریٹ اور سب سے زیادہ چھکوں کا ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے آخری ایک روزہ میچ مارچ 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔
حال ہی میں کھیلے جانیوالے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن7میں شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اپنا آخری میچ کھیلا ہے ۔
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 19 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 20 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 19 گھنٹے قبل





