Advertisement

سلامتی کونسل نے حوثی باغیوں پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کردی

سامان کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے سلسلے میں کوششیں بڑھائیں اور ہتھیاروں پر پابندی کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 1st 2022, 4:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سلامتی کونسل نے حوثی باغیوں پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کردی

واشنگٹن : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد حوثی باغیوں پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کردی۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس سے قبل چند حوثی رہنماؤں پر ہتھیاروں کی پابندی عائد تھی تاہم متحدہ عرب امارات کی سفارش پر حوثی باغیوں پر مکمل طور پر ہتھیاروں کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی اس قرارداد کے حق میں 11 ووٹ آئے جبکہ کونسل کے بقیہ اراکین آئرلینڈ، برازیل، میکسیکو اور ناروے نے ووٹ دینے سے گریز کیا۔ ایران کے قریبی اتحادی تصور کیے جانے والے روس نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ اس قرارداد کی منظوری کے لیے 9 ووٹ درکار تھے اور اسے کوئی بھی ویٹو نہیں کر سکتا تھا۔

قرارداد میں یمن میں انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ قرارداد کے متن میں رکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ زمینی اور سمندری راستوں سے ہتھیاروں اور دیگر سامان کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے سلسلے میں کوششیں بڑھائیں اور ہتھیاروں پر پابندی کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر حوثی باغیوں کے ڈرون اور میزائل حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے مزید حملے کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ رواں ماہ 10 فروری کو سعودی عرب کی سرحد کے قریب واقع ابھا ایئرپورٹ پر کیے گئے حملے میں 12 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ سعودی سربراہی میں قائم فوجی اتحادی کی حمایت یافتہ اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان 2014 سے اس وقت سے جنگ جاری ہے جب باغیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کیا تھا۔

اس کے بعد سے 7سال سے سعودی فوجی اتحاد اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں اور اقوام متحدہ اسے دنیا میں سب سے بڑا انسانی بحران قرار دے چکا ہے۔ اس سے قبل رواں سال جنوری میں ڈرون حملے کے نتیجے میں تیل کے پیٹرول ٹینکس پھٹنے سے ہونے والے دھماکوں میں ایک پاکستانی شہری سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ان حملوں کے خلاف اتحادی افواج نے یمن میں جوابی بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حوثی باغیوں کی جانب سے اکثر سعودی عرب پر ڈرون حملے کیے جاتے رہے ہیں لیکن اس کی نسبت متحدہ عرب امارات پر بہت کم حملے کیے گئے ہیں اور ان میں سے اکثر کو اماراتی حکام نے ناکام بنا دیا۔

Advertisement
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 2 دن قبل
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • 14 گھنٹے قبل
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 8 گھنٹے قبل
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 دن قبل
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 2 دن قبل
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • ایک دن قبل
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • 15 گھنٹے قبل
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 2 دن قبل
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • 16 گھنٹے قبل
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 2 دن قبل
Advertisement