’’کچا بادام‘‘ گانے سے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے بھارتی گلوکار ’’بھوبن بڈیاکر‘‘حادثے کا شکار، حالت تشویشناک
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے گاؤں کرلجوری کے رہائشی اور مونگ پھلیاں بیچنے والے بھوبن بڈیاکر


ممبئی: حال ہی میں ’کچا بادام‘ گانے سے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے بھارتی گلوکار بھوبن بڈیاکر کار حادثے کا شکار ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مونگ پھلیاں بیچنے والے سے راتوں رات مشہور ہونے والے گلوکار بھوبن بڈیاکر کا پیر کے روز ایکسیڈنٹ ہوگیا۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھوبن اپنی سیکنڈ ہینڈ کار چلانا سیکھ رہے تھے جسے انہوں نے حال ہی میں خریدا تھا۔ حادثے میں بھوبن کو سینے پر چوٹ لگی جس کے بعد انہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بھوبن اس وقت مغربی بنگال کے سوری سپرسپیشلٹی ہسپتال میں داخل ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے گاؤں کرلجوری کے رہائشی اور مونگ پھلیاں بیچنے والے بھوبن بڈیاکر کو اس وقت شہرت ملی جب ان کا گانا ’کچا بادام‘ راتوں رات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ یہ گانا ’اک تارا‘ نامی یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا تھا جس میں بھوبن کو گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ گانا اپ لوڈ کرنے کے دو ماہ کے اندر ویڈیو پر 21 ملین سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 3 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 13 گھنٹے قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 10 گھنٹے قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 3 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 8 گھنٹے قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 3 دن قبل




