Advertisement
پاکستان

سیاسی ملاقاتوں کا موسم:وزیر اعظم چوہدری برداران کی رہائشگاہ پہنچ گئے

لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں ان کی چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات میں عدم اعتماد پر بات چیت ہوگی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 1st 2022, 11:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیاسی ملاقاتوں کا موسم:وزیر اعظم  چوہدری برداران  کی رہائشگاہ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچ گئے، وزیراعظم چوہدری بردران سے ملاقات کریں گے جس میں اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم چوہدری شجاعت کی عیادت بھی کریں گے، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حالیہ عرصے میں شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کیلئے چوہدری برادران سے ملاقاتیں کرچکے۔

Advertisement
Advertisement