Advertisement

امریکہ نیٹو رکن ممالک کی انچ انچ زمین کا دفاع کرے گا،صدر جوبائیڈن

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن کو نہیں پتہ اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ کانگریس یوکرین کے لیے مزید اسلحہ اور امداد کی منظوری دے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 2nd 2022, 2:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکہ نیٹو رکن ممالک کی انچ انچ زمین کا دفاع کرے گا،صدر جوبائیڈن

امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ 6 روز قبل پیوٹن نے آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی۔ امریک ایوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔پیوٹن اس وقت دنیا میں تنہا ہے، پیوٹن کو اس سے قبل دنیا میں اتنی تنہائی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

امریکہ نیٹو رکن ممالک کی انچ انچ زمین کا دفاع کرے گا۔دوسری جنگ عظیم کے بعد نیٹو اتحاد دنیا میں امن و استحکام کے لیے قائم کیا گیا۔آج آزاد دنیا روسی صدر کو جوابدہ ٹھہرا رہی ہے۔نیٹو ممالک کے تحفظ کے لیے امریکی افواج بھیج رہے ہیں۔ یورپ روس کے لگژری اپارٹمنٹس اور جیٹس کو منجمد کرے۔

امریکی صدر نے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں امریکی فضائی حدود کو روس کیلئے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس کے جھوٹ کا مقابلہ سچ کے ساتھ کیا۔یوکرین کو اسپورٹ کرتے رہیں گے۔جب تک وہ اپنے دفاع کے لیے کھڑا ہے۔پیوٹن نے یورپ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔دوسری جنگ عظیم کے بعد نیٹو اتحاد دنیا میں امن و استحکام کے لیے قائم کیا گیا۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن کو نہیں پتہ اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ کانگریس یوکرین کے لیے مزید اسلحہ اور امداد کی منظوری دے۔امریکہ اوراتحادی اپنی سرحدوں کا دفاع پوری قوت کے ساتھ کریں گے۔ جمہوریت اور آمریت کی جنگ میں جمہوریت کی جیت ہوتی ہے۔ یقینی بنائیں گے کہ امریکی پابندیوں سے صرف روس کو نقصان پہنچے۔ روسی کرنسل روبل اپنی قدر40 فیصد تک کھو چکی ہے۔

امریکی صدرنے کہا کہ روس کا یوکرین پر حملہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ پیوٹن نے بلا اشتعال حملہ کیا اور سفارتی کوششیں ناکام کیں، پیوٹن کا خیال تھا کہ مغرب اور نیٹوجواب نہیں دیں گے۔ ہم نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے آزادی پسند اقوام کا اتحاد بنایا۔ ہم روس کو تکلیف پہنچا رہے ہیں۔یوکرین کے عوام بڑے حوصلے کےساتھ لڑ رہے ہیں۔ پیوٹن کو میدان جنگ میں وقتی فائدہ ہو سکتا ہے۔ پیوٹن کو طویل عرصے میں اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

جوبائیڈن نے 30ملین بیرل آئل اسٹرٹیجک ریزرو سے جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میری سب سے زیادہ توجہ مہنگائی پر قابو پانے پر رہی۔کورونا کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا۔ہماری معیشت اب ٹریک پر ہے۔لوگوں کی تنخواہوں میں کٹوتی نہیں کر سکتا۔چیزوں کی قیمتوں میں کمی کریں تنخواہوں میں نہیں۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • a day ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • a day ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 days ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 hours ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 20 hours ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • a day ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • a day ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • a day ago
Advertisement