Advertisement

یوکرین سے اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں : اقوام متحدہ

نیویارک : اقوام متحدہ  نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے حملے کے بعد یوکرین سے اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 3rd 2022, 4:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوکرین سے اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں : اقوام متحدہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر بمباری کا سلسلہ آٹھویں روز بھی جاری ہے ، دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں میں بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم زخمیوں یا ہلاکتوں سے متعلق تاحال   اطلاعات نہیں مل سکی ہیں۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے بمباری کے باعث اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں اور بڑی تعداد میں ملٹری اور سویلین املاک کو نقصان ہو چکا ہے جبکہ گھر بار چھوڑ کر ہجرت کرنے والے افراد کی بڑی تعداد نے پولینڈ کا رخ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ کیف کی جانب گامزن روسی فوج کی سیکڑوں بکتر بند گاڑیوں کی نقل و حرکت رک گئی ہے اور ہمارے اندازوں کے مطابق گزشتہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران روسی افواج نے کوئی بہت اچھی پیش قدمی نہیں کی ہے۔روسی افواج کی پیشقدمی رکنے کی وجوہات میں لاجسٹک کی مستقل بنیادوں پر فراہمی اور یوکرینی افواج کی جانب سے مزاحمت ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا نے یوکرین حکام کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ روس نے بحرہ اسود کے کنارے واقع یوکرین کے بڑے شہر خیرسون پر قبضہ کر لیا ہے اور 3 لاکھ کے قریب آبادی والے اس شہر میں روسی فوجیوں کا گشت جاری ہے۔

یوکرینی صدر ولودو میر زیلینسکی نے لڑائی میں اب تک 6 ہزار روسی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ روس نے 498 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں یوکرین پر روسی حملے کے خلاف قرارداد  بھی منظور کی  گئی۔

واضح  رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے اب تک یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت کئی شہر روسی افواج کے محاصرے میں ہیں۔ امریکا، برطانیہ اور یورپ نے روس پر مالی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

Advertisement
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 11 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 12 گھنٹے قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 12 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 9 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement