Advertisement
پاکستان

وزیرخارجہ سے یورپی کمیشن کے نائب صدر کا رابطہ ، یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو نائب صدر یورپی کمیشن جوزف بوریل نے ٹیلی فون کرکے یوکرین کی صورتحال اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 3rd 2022, 4:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیرخارجہ سے یورپی کمیشن کے نائب صدر کا رابطہ ، یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے یورپی کمیشن کے نائب صدر اور یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل  نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ۔ دونوں رہنماوں نے یوکرین کی موجودہ صورتحال اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روس اور یوکرین کا مسئلہ سفارت کاری کے ذریعہ حل کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سفارتی حل کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے نمائندے کو پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کایہ اصولی موقف ہے کہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل میں مدد مل سکتی ہے۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے کشیدگی میں کمی کے لیے نئے سرے سے بات چیت ، پائیدار مذاکراتی عمل اور مسلسل سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا ۔  وزیر خارجہ نے متعلقہ کثیر جہتی معاہدوں، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق تنازعہ کے پر امن حل کی اہمیت پربھی زور دیا ۔ 

نائب صدر یورپی کمیشن جوزف بوریل نے یوکرین صورتحال پر وزیر خارجہ کے ساتھ اپنا نقطہ نظر بیان کیا اور عالمی امن اور معیشت پر اس صورتحال کے اثرات کو اجاگر کیا ۔  یورپی کمیشن کے نائب صدرنے سفارتی حل تلاش کرنے کیلئے مسلسل کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کیا اور وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Advertisement
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 10 hours ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 6 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 13 hours ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 12 hours ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 13 hours ago
Advertisement