نیویارک : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے حملے کے بعد یوکرین سے اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر بمباری کا سلسلہ آٹھویں روز بھی جاری ہے ، دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں میں بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم زخمیوں یا ہلاکتوں سے متعلق تاحال اطلاعات نہیں مل سکی ہیں۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے بمباری کے باعث اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں اور بڑی تعداد میں ملٹری اور سویلین املاک کو نقصان ہو چکا ہے جبکہ گھر بار چھوڑ کر ہجرت کرنے والے افراد کی بڑی تعداد نے پولینڈ کا رخ کیا ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ کیف کی جانب گامزن روسی فوج کی سیکڑوں بکتر بند گاڑیوں کی نقل و حرکت رک گئی ہے اور ہمارے اندازوں کے مطابق گزشتہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران روسی افواج نے کوئی بہت اچھی پیش قدمی نہیں کی ہے۔روسی افواج کی پیشقدمی رکنے کی وجوہات میں لاجسٹک کی مستقل بنیادوں پر فراہمی اور یوکرینی افواج کی جانب سے مزاحمت ہیں۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا نے یوکرین حکام کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ روس نے بحرہ اسود کے کنارے واقع یوکرین کے بڑے شہر خیرسون پر قبضہ کر لیا ہے اور 3 لاکھ کے قریب آبادی والے اس شہر میں روسی فوجیوں کا گشت جاری ہے۔
یوکرینی صدر ولودو میر زیلینسکی نے لڑائی میں اب تک 6 ہزار روسی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ روس نے 498 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں یوکرین پر روسی حملے کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی۔
واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے اب تک یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت کئی شہر روسی افواج کے محاصرے میں ہیں۔ امریکا، برطانیہ اور یورپ نے روس پر مالی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 11 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 14 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 7 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 12 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 14 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago




