لاہور : : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ، قائد حزب اختلاف شہبازشریف کاکہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے اصل ریلیف ثابت ہوگی ، ایک طرف مہنگائی کے ستائے عوام اور دوسری طرف لٹیرے حکمران ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تین سال میں موجودہ حکومت نے گندم، آٹے ، چینی، بجلی کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کیا ، تاریخ میں کبھی اتنا اضافہ نہیں ہوا ، گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں 23 اور 24 روپے اضافے کے بعد 10 روپے پٹرول کی کمی عملاًواپس ہوچکی ہے ، ایل پی جی اور گیس کی قیمت میں 16.37 فیصد اضافے کے بعد نام نہاد ریلیف ہوا میں تحلیل ہوچکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہے تو پی ڈی ایل اور بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ 4 روپے سے زائد اضافہ واپس لینے کا اعلان کیاجائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں پٹرولیم بحران کی دہائیاں جاری ہیں، گندم، چینی اور ایل این جی کی طرح حکومت پٹرولیم بحران پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملکی تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر82 فیصد ہوگیا ، گردشی قرض میں 114 فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے، تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالر معیشت کی تباہ حالی کا بیان ہے ، اس خسارے کی قیمت کو ن ادا کرے گا؟ امپورٹ بل میں 55 فیصد اضافہ ہوا، آٹھ ماہ سے مسلسل تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سات ماہ میں توانائی کے شعبے کا گردشی قرض 2.358 ٹریلین کی تاریخی سطح پر پہنچ چکا ہے، یہ رقم کون ادا کرے گا؟ سوال یہ ہے کہ ان خساروں کے لئے رقم کہاں سے آئے گی ؟ کیا عوام کو لوٹ کر پھر ادائیگیاں کی جائیں گی؟ رواں مالی سال میں تاریخ کا بلند ترین تجارتی خسارہ ہونے جارہا ہے،یہ رقم کہاں سے آئے گی ؟
ان کاکہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ 10 روپے کا سیاسی ریلیف آنے والے دنوں میں ہر شہری کو سینکڑوں روپے مہنگائی کی صورت ادا نہ کرنا پڑ جائے ، جھوٹے حکومتی پیکجز کا بوجھ بھی عوام کو اٹھانا پڑے گا ۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 15 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 8 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 14 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 15 گھنٹے قبل



