شورکوٹ:حویلی لنک کینال میں تیز رفتار پک اپ گر گئی،جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

شائع شدہ 4 years ago پر Mar 3rd 2022, 5:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق تیزرفتار پک اپ لنک کینال میں گر گئی ، پک اپ میں خواتین اور بچوں سمیت7افراد سوار تھے ۔ ڈوبنے والوں میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ۔ ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد میں 3بچے اور 2خواتین شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پک اپ میں سوار افراد ہڑپہ ساہیوال کے رہائشی تھے جو ضلع لیہ شادی میں جارہے تھے۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گاڑی نہر میں گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ۔

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 2 دن قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 2 دن قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 2 دن قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 19 گھنٹے قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 21 گھنٹے قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 12 گھنٹے قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 19 گھنٹے قبل

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 2 دن قبل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 2 دن قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات








