ملک میں مافیا دباؤ ڈال رہا ہے کہ انہیں این آر او دے دیا جائے : عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مافیا دباؤ ڈال رہا ہے کہ انہیں این آر او دے دیا جائے، کہا کہ ایک شخص ملک سے جھوٹ بول کر باہر گیا اور وہاں بیٹھ گیا، یہاں لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسے تقریر کرنے اور الیکشن لڑنے کی اجازت دے دو۔

اسلام آباد میں قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مکمل فعال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک صرف کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتے ہیں، ہم نےکرپشن کو قبول کرلیا ہےاس لیے اپنے آپ کو تباہ کر بیٹھے ہیں، مغرب میں تصور نہیں کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پونے 4 ارب رکھے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں قوم کا پیسہ چوری کرنے کا کوئی سوچ نہیں سکتا، مغربی ممالک اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہیں، اعلیٰ اخلاقی اقدار کےحامل معاشرے آج ترقی کر رہے ہیں، کرپشن کو قابل قبول کرنے سے ہم خود کو تباہ کر بیٹھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ملک کے وسائل کو تباہ کر دیتی ہے، تاریخ ہے تمام غریب ممالک میں کرپشن ہے، جنسی کرائم کو روکنے کے لیے حکومت کیساتھ معاشرےکو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا اور آخرت میں فلاح کے لیے نبی کریم ﷺکےراستے پر چلنا لازم ہے، تین ماہ کی انتھک محنت کے بعد رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی فعال ہوئی، ہم دین سے لا تعلق ہیں، ہمارے بچوں کو دین سے متعلق زیادہ معلومات نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ 30 سال سے مغرب میں فیملی سسٹم ٹوٹتا جارہا ہے، حق کا راستہ آسان نہیں، دشواریوں سے بھرپور ہے، ہمیں بچوں کو بتانا ہے کن اصولوں کی بنیاد پر ریاست مدینہ نے بڑی طاقتوں کو شکست دے۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں ریپ اور بچوں سے زیادتی کی شرح بڑھ رہی ہے، لوگ زیادتی کے واقعات رپورٹ کرتے ہوئے ڈرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جب میں نے نبی ﷺ کی سیرت پڑھی اصل تبدیلی مجھ میں اس وقت آئی،جس قوم کا کردار بڑا نہ ہو وہ کبھی بڑی قوم نہیں بن سکتی، معاشرے کی بنیاد اخلاقیات پر ہوتی ہے، نوجوانوں کو پاکستان کے مقصد سے آگاہ کرنا ہے۔
عمران خان نے کہاکہ سیرت نبی ﷺکا مطالعہ کرنے کے بعد میری شخصیت میں تبدیلی آئی،نبی کریم ﷺکی زندگی مکمل ضابطہ حیات ہے،مدینہ کی ریاست کا ایک اصول اچھائی کے ساتھ کھڑا ہونا اور برائی کا خاتمہ ہے۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 20 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 minutes ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago



