Advertisement

یوکرین کا روس کے 9 ہزار فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

فرانس نے روس میں موجود اپنے شہریوں کو روس چھوڑنےکی ہدایت کردی ہے۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 3rd 2022, 11:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوکرین کا روس کے 9 ہزار فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے میں اب تک روس کے 9 ہزار فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ روس کے217 ٹینکس، 30 لڑاکا طیارے اور 31 ہیلی کاپٹرز بھی تباہ کیے جا چکے ہیں۔ 
 
خبر ایجنسی کے مطابق روس کےنائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ روس امریکا کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہے، امریکا کیساتھ رابطے زیادہ تر سفارت خانوں کے ذریعےجاری ہیں۔

بیلاروس میں یوکرین کے ساتھ بات چیت کے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب روسی نائب وزیرخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پُراعتماد ہیں کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے اہداف پوری طرح حاصل کر لیے جائیں گے۔

فرانس نے روس میں موجود اپنے شہریوں کو روس چھوڑنےکی ہدایت کردی ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے اور روس پر بین الاقوامی پابندیوں کے تناظر میں فرانسیسی شہریوں کو الرٹ رہنا چاہئے۔

فرانسیسی شہریوں کیلئے روس میں موجودگی ضروری نہیں تو انہیں فوراً روس چھوڑ دینا چاہیے۔

Advertisement