ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال وزیراعظم عمران خان نے کیا۔


وزیراعظم کے دفتر سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئربیس پر ازبک صدر کا پرتپاک استقبال کیا’۔
اس موقع پر مہمان صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور توپوں کی سلامی دی گئی، بچوں نے گلدستہ بھی پیش کیا۔
ازبکستان کے صدر اپنے دو روزہ دورے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔
The President of Uzbekistan Shavkat Mirziyoyev (@president_uz) has arrived in Pakistan on two-day official visit.
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) March 3, 2022
Prime Minister @ImranKhanPTI received him at Noor Khan Airbase.
The Uzbek President was accorded a red carpet welcome.#WelcomeUzbekPresident pic.twitter.com/JiWQd9FRQR
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس جولائی میں ازبکستان کا دورہ کیا تھا جہاں کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے اور تاریخی شخصیات پر فلمیں بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔
ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں 15 جولائی 2021 کو دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کے بعد ازبک صدر شوکت مرزایوف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ہم سب ایک مقصد پر ہیں، مجھے معلوم ہے کہ آپ تعلیم اور لوگوں کو موجودہ معاشی حالات سے نکالنے کے لیے توجہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے پاس جیو اسٹریٹجک سے جیو اکنامک کی طرف تبدیلی پر زور دینے کا وقت ہے، منصوبہ یہی ہے کہ دولت پیدا کی جائے، اگر دولت پیدا ہوئی تو ہم اپنےمعاشرے کے غریب لوگوں کو اوپر اٹھا سکیں گے۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ اب ہمارے لیے یہ بہت ضروری ہوگیا ہے کہ ہم ازبکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کریں جو وسطی ایشیا کا سب سے بڑا ملک ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اسے ہم دونوں کو فائدہ ہوگا۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 19 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 15 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 21 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago



