پاکستان کینیا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،سی جے سی ایس سی
راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک باہمی روابط خصوصاً دفاع، سلامتی کے شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم بنائیں گے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ندیم رضا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نے کینیا کا سرکاری دورہ کیا، جنرل ندیم رضا نے کینیا کی مسلح افواج کےسربراہان کے ساتھ وسیع تر باہمی دفاعی تعاون پر بات چیت کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان کینیا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک باہمی روابط خصوصاً دفاع، سلامتی کے شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم بنائیں گے، پاکستان اور کینیا بامعنی اور طویل المدتی اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کینین قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو سراہا، کینین قیادت نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی جنگ میں کامیابیوں کا اعتراف کیا۔
کینین قیادت نے کہا کہ پاکستان کی علاقائی استحکام خصوصاً افغان امن کے لیے کلیدی کاوشیں قابل قدر ہیں،۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ قبل ازیں کینیا ڈیفنس ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 11 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 17 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 18 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 16 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 15 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 days ago



