راولپنڈی : شاہین اور کینگروز 24سال بعدپاک سرزمین پر پنجہ آزمائی کیلئےتیار ہیں ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق پاک آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ کے لیے راول پنڈی میں میدان آج صبح 10 بجے سجے گا، جہاں دونوں ٹیمیں 24 سال کے بعد پاکستان کے میدان میں مد مقابل ہوں گی۔ ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ کینگروز کی قیادت پیٹ کمنز سنبھالیں گے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی ایکشن میں نظر آئیں گے،جبکہ بابراعظم کے علاوہ اظہر علی، فواد عالم اور محمد رضوان بھی بلے بازی کے جوہر دکھائیں گے
آسٹریلیوی ٹیم میں ا سٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر مضبوط بلے باز ہیں، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور نیتھ لائن اپنی باولنگ سے پاکستانی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے ۔ دونوں ٹیموں نے دو روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی سخت ٹریننگ کی تاہم شہر میں ہونے والی بارش کے باعث جمعرات کو شیڈول دونوں ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز منسوخ کردئیے گئے۔
واضح رہے کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق 100 فیصد تماشائیوں کو پنڈی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب تمام آن لائن ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہونے والے ٹیسٹ مقابلوں میں آسٹریلیا کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، 66 ٹیسٹ میچز میں 33 مرتبہ جیت کینگروز کا مقدر بنی، شاہینوں نے 15 بار میدان مارا جبکہ ا18 میچز بے نتیجہ ختم ہوئے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 12 مارچ اور تیسرا لاہور میں 21 مارچ سے شیڈول ہے۔

وزیراعظم نے بڑھتے ہوئے ایچ آئی وی کیسزکا نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس تشکیل دیدی
- 21 گھنٹے قبل

روس ہمیشہ اپنے قومی مفادات، تاریخی اقدار اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے متحد رہے گا، پیوٹن
- 42 منٹ قبل

مسلسل دوسرے روز بھی سونا سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 تا 25 مئی چین کا دورہ کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

صدرمملکت آصف علی زرداری کی روس کی قیادت کو یومِ فتح پر مبارکباد
- 2 گھنٹے قبل

28 فروری کے مقابلے میں ہمارے میزائلوں اور لانچرز کے ذخیرے میں 120 فیصد اضافہ ہوا ہے، عباس عراقچی
- 20 گھنٹے قبل

پاک افواج کا افغان بارڈر پر تاریخی آپریشن، فتح کی داستان، جرات کے نشان کا ٹیزر ریلیز
- 2 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر داخلہ سے ملاقات، منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے پر دستخط
- ایک گھنٹہ قبل

کِم جونگ اُن کے قتل کی صورت میں فوری 'ایٹمی حملہ، شمالی کوریا نے آئین میں اہم ترمیم کر دی
- 3 گھنٹے قبل

طالبان رجیم میں افغان سرزمین القاعدہ،داعش سمیت دیگر عالمی دہشتگرد تنظیموں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن گئی
- 3 گھنٹے قبل

امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے،امریکی اخبارکا دعویٰ
- 3 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نےکالعدم تنظیم بی ایل اے پر پابند ی عائد کر دی
- 21 گھنٹے قبل












