Advertisement

24 سال کا انتظار ختم ، پاک آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

راولپنڈی : شاہین اور کینگروز   24سال بعدپاک سرزمین پر پنجہ آزمائی کیلئےتیار ہیں ، پاکستان اور  آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 4th 2022, 1:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
24 سال کا انتظار ختم ، پاک آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

تفصیلات کے مطابق پاک آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ کے لیے راول پنڈی میں میدان آج صبح 10 بجے سجے گا، جہاں دونوں ٹیمیں 24 سال کے بعد پاکستان کے میدان میں مد مقابل ہوں گی۔ ٹیسٹ میچ میں  قومی  ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ کینگروز کی قیادت پیٹ کمنز سنبھالیں گے۔

پاکستان  کی جانب سے  فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی  ایکشن میں نظر آئیں گے،جبکہ  بابراعظم کے علاوہ اظہر علی، فواد عالم اور محمد رضوان بھی بلے بازی کے  جوہر دکھائیں گے

آسٹریلیوی ٹیم میں  ا سٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر  مضبوط بلے باز ہیں، مچل اسٹارک،  پیٹ کمنز اور نیتھ لائن اپنی باولنگ سے پاکستانی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے  ۔  دونوں ٹیموں نے دو روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی سخت ٹریننگ کی تاہم شہر میں ہونے والی بارش کے باعث جمعرات کو شیڈول دونوں ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز منسوخ کردئیے گئے۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق 100 فیصد تماشائیوں کو پنڈی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب تمام آن لائن ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان  اب تک ہونے والے ٹیسٹ مقابلوں میں آسٹریلیا کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، 66 ٹیسٹ میچز میں   33 مرتبہ جیت کینگروز کا مقدر بنی، شاہینوں نے 15 بار میدان مارا جبکہ ا18  میچز بے نتیجہ ختم ہوئے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 12 مارچ اور تیسرا لاہور میں 21 مارچ سے شیڈول ہے۔

Advertisement
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 11 hours ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 14 hours ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 14 hours ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 12 hours ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 7 hours ago
Advertisement