Advertisement

سعودی عرب کی روس اور یوکرین کو ثالثی کی پیشکش 

ریاض : روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور یوکرین کے مسئلے پر بات چیت ہوئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 4th 2022, 4:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب کی روس اور یوکرین کو ثالثی کی پیشکش 

سعودی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد نے یوکرین کے مسئلے کے حل کے لیے پیوٹن پر مذاکرات کے لیے زور دیا۔ سعودی میڈیا نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے روس یوکرین تنازع پر ثالثی کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے، گفتگو  کے دوران یوکرین کے بحران کے توانائی کی منڈیوں پر اثرات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر پیوٹن سے کہا کہ سعودی عرب یوکرین اور روس کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان ثالثی کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

روسی صدر پیوٹن سے گفتگو میں سعودی ولی عہد نے تیل کی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ سعودی ولی عہد نے تیل کی مارکیٹ میں توازن کے لیے اوپیک پلس کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اوپیک پلس معاہدے کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

روس کے صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جاری آپریشن منصوبے کےمطابق چل رہا ہے ، آپریشن کے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں، انھوں نےیوکرین میں لڑنے اور ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے مراعات کا بھی اعلان کیا ۔  صدر پیوٹن نے دعویٰ کیا کہ یوکرینی فوجی شہریوں کوانسانی ڈھال کےطورپراستعمال کررہے ہیں۔

Advertisement
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 8 hours ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 10 hours ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 4 hours ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 9 hours ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 11 hours ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
Advertisement