Advertisement

یوکرین :  نیو کلیئر پاور پلانٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا 

کیف: روس کی بمباری سے یوکرین کے شہر انربودار میں یورپ کے سب سے بڑے نیو کلیئر پاور پلانٹ میں  لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 4th 2022, 3:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوکرین :  نیو کلیئر پاور پلانٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی جو یورپ کا سب سے بڑا نیو کلیئر پاور پلانٹ ہے۔ روسی حملے کے بعد زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگی ۔ تاہم حال ہی میں یوکرین کی ایمرجنسی سروسز کا بیان  سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ  نیوکلیئر پاور پلانٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا ہے ،  جبکہ کوئی متاثر نہیں ہوا  ۔

اس حوالے سے یو ایس انرجی  کاکہنا ہے کہ بلند تابکاری کے کوئی آثار نہیں۔ 

کیف نے آگ لگنے کا الزام روسی فوج کی گولہ باری کو قرار دیا۔ ایٹمی پلانٹ کے ارد گرد کے علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے ۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی سے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ریڈی ایشن کا لیول بڑھ گیا  تھا اور اگر پاور پلانٹ پھٹ  جاتا تو چرنوبل سے 10 گنا بڑا واقعہ ہو سکتا ہے۔

اینرگودر کے میئر دمتری اورلوف نے بھی آگ لگنے کی تصدیق کی ۔ میئر نے کہا یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی عمارتوں اور بلاکس پر دشمن کی بھاری گولہ باری کے نتیجے میں زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی ہے۔ انہوں نے اسے عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ زاپوریزیاپاور پلانٹ پر گولہ باری بند کرو۔

اس سےپہلے روس اوریوکرین انسانی امداد کے لیے عارضی جنگ بندی پرمتفق ہوگئے تھے اور طے پایا تھا کہ جنگ زدہ علاقہ چھوڑنے والوں کوبھی راستہ دیاجائےگا تاہم تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا اور کہا گیا تھاکہ مذاکرات اگلے ہفتے پھر ہوں گے۔

جنگ بندی پر اتفاق سے چند لمحے تک کارروائیاں جاری رہیں، یوکرین کے شہر چرنیہیف پر  روسی حملے میں ایک عمارت تباہ ہوئی جس کے ملبے سے 33 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

یوکرین کی بندرگاہ پر حملے میں دو کارگوجہازوں کو بھی نقصان پہنچا جن میں سےایک کا تعلق بنگلادیش سے ہےجس میں عملےکا ایک رکن بھی ماراگیا۔

امریکا نےتصدیق کی ہےکہ روسی فوج یوکرین کے دارلحکومت کیف کےمرکز سے صرف 25 کلومیٹر دورہے جبکہ  یوکرین کا دوسرابڑا اور 15 لاکھ آبادی والا شہر خارکیف تباہی سے دوچار ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خارکیف کا روسی فوج نے محاصرہ کیا ہوا ہے ، ماریوپول کا بھی محاصرہ کیا جا چکا ہے جہاں پانی اوربجلی کی سپلائی بند ہو گئی ہے جبکہ خیرسوں پرپہلےہی روس قابض ہو چکا ہے۔ 

اس صورتحال میں اقوام متحدہ کاکہنا ہےکہ 10 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جن میں سے زیادہ تر پولینڈ میں پناہ کے طالب ہیں۔

گزشتہ روز روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ روس کی یوکرین میں کارروائیاں پلان کے مطابق ہو رہی ہیں۔

Advertisement
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 8 گھنٹے قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 4 گھنٹے قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 10 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 11 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
Advertisement