وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھینس کالونی اور دیگر علاقوں میں بھینسوں اور گائے میں جلد کی بیماری پھیلنے کا نوٹس لیتے ہوئے بیماری کی جلد تشخیص کر کے فوری ویکسی نیشن تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔


ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے مراد علی نے محکمہ لائیواسٹاک سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ لائیواسٹاک کی ٹیمز ڈیری فارمز والوں سے ملیں اور انکی مدد کریں۔
بھینس کالونی اور دیگر علاقوں میں بھینسوں اور گائے میں جلد کی بیماری پھیلنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہےکہ ڈیری فارمرز اطمینان رکھیں، صوبائی حکومت ان کی مدد کریگی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ نے وفاقی حکومت کو جانوروں میں جلد کی بیماری کے حوالے سے رپورٹ ارسال کی ہے، وفاقی حکومت اگر نوٹی فکیشن جاری کرے گی تو محکمہ لائیواسٹاک کو سندھ حکومت کی جانب سے وبا سے متعلق مناسب رہنمائی ملے گی۔
وفاقی حکومت نے ابھی تک اس وبائی بیماری سے متعلق کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جس نے سندھ کے بہت سے فارمز کو متاثر کیا ہے، وائرس کے باعث خاص طور پر کراچی کی مویشی منڈی میں واقع ڈیری فارمرز میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جو اس بیماری سے لاعلم ہیں جس کی وجہ سے دودھ کی پیداوار میں بہت کمی ہورہی ہے بلکہ بعض صورتوں میں اس وائرس کے باعث جانوروں کی ہلاکتیں بھی ہو رہی ہیں۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل



