اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے۔


ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور خواتین سمیت تمام کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو بھارت کو پاکستان کا منہ توڑ جواب کے 3 سال پورے ہو گئے، پاکستان نے مثالی تحمل کا مظاہرہ کر کے مادر وطن کا دفاع کیا جبکہ پاکستان نیوی نے بھی رواں ہفتے بھارتی آبدوز کا ایک بار پھر پتہ چلا کر دشمن کے عزائم ناکام بنا دیئے۔
عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس رواں ماہ اسلام آباد میں ہو گا۔ ہم بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن بھارت پاکستان سے اچھے تعلقات نہیں چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے مگر بھارت مذاکرات نہیں چاہتا۔ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن جادیو کی گرفتاری ریاستی دہشت گردی کا کھلا ثبوت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہے کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے، کلبھوشن یادیو کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جا رہا ہے لیکن بھارت بار بار کہنے کے باوجود کلبھوشن کو وکیل فراہم نہیں کر رہا۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل




