ریاض : محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم اسرائیل کو دشمن کی حیثیت سے نہیں دیکھتے، اسے بطور دشمن دیکھنے کے بجائے ایک مضبوط اتحادی کی طرح تصور کرتے ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ اگرمسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل ہمارا ممکنہ اتحادی بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کودشمن کے طورپرنہیں دیکھتے بلکہ اسرائیل ممکنہ طورپرسعودی عرب کا اتحادی ہوسکتا ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ فلسطین اوراسرائیل کا تنازع جلد حل ہوجائے گا۔
محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ایران اورسعودی عرب پڑوسی ہیں اورایک دوسرے سے چھٹکارا نہیں پا سکتے۔اس لیے بہتر ہے کہ بقائے باہمی کے اصول کے تحت رہا جائے۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ شدت پسندوں نےہمارےمذہب کوہائی جیک کرکے ا سے اپنے مفادات کیلئے بدلا،جس سے سنی اور شیعہ دونوں میں دہشتگرد گروہوں کی تخلیق ہوئی تاہم ہم اسلام کی اصل تعلیمات کی طرف لوٹ رہے ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے انٹرویو میں کہا کہ مجھے پروا نہیں کہ امریکی صدر میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اورریاض امریکا سے مزید مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔

رحیم یار خان میں المناک حادثہ، بس اور ایمبولینس ٹکرا گئیں، 6 جاں بحق ،متعدد زخمی
- 11 minutes ago

سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تمام افراد مسلمان ہی کیوں ہیں؟پاکستانی مندوب کا سوال
- 25 minutes ago

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، کئی افراد زخمی
- an hour ago

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
- 2 hours ago

وفاقی حکومت کا عشرہ رحمۃ للعالمین قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان
- an hour ago

ممبئی میں شدید بارشوں کے بعد اربن فلڈنگ،متعددشوبز شخصیات کے گھر بھی ڈوب گئے
- 19 minutes ago

پاکستان اور چین کا ہر سطح پر تعاون کرنے اور ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- 3 hours ago

9 مئی پر معافی مانگنے سے قانونی عمل ہیں رکے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

صوابی: بارشوں اور کلاؤڈبرسٹ کے نتیجے میں اب تک 42 افراد جاں بحق
- an hour ago

بلوچستان ہائیکورٹ کا 16 دن بعد کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم
- 39 minutes ago
امتحان میں فیل ہونے پر نویں جماعت کی طالبہ نے خود کشی کر لی
- an hour ago

شہر قائد میں تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
- 3 hours ago