لیگ اسپنر شین وارن کی موت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تھائی لینڈ پولیس نے تحقیقات کا اعلان کردیا۔


گزشتہ روز شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائےگئے تھے اور ان کے ترجمان کا کہناتھا کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ان کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے رائل تھائی پولیس نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
تھائی لینڈ کی رائل پولیس کہنا ہے کہ شین وارن کی موت کو مشکوک نہیں سمجھ رہے لیکن اس کی مکمل تحقیقات کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق آسٹریلوی لیجنڈ اسپنر شین وارن 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
وارن کو کرکٹ کھیلنے والے عظیم ترین باؤلرز میں شمار کیا جاتا ہے، انہوں نے اپنے دور میں ٹیسٹ کرکٹ کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی کے طور پر ریٹائرمنٹ لی تھی۔
وارن کی مینیجمنٹ کمپنی کی جانب سے ایک مختصر بیان میں تصدیق کی گئی کہ وہ تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
یاد رہے شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 20 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 16 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 19 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 14 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 15 گھنٹے قبل





