میکسیکو میں فٹبال میچ کے دوران شائقین آ پس میں لڑ پڑے ،جس کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 17 ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

.jpg&w=3840&q=75)
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو کی فٹبال لیگ (لیگا ایم ایکس) میں کوئریٹارو اور اٹلس کے درمیان کھیلے جانے والا میچ میدان میں موجود شائقین کے درمیان لڑائی کی وجہ سے 63 منٹ کے بعدختم کردیا گیا۔
مقامی پولیس کے مطابق جھگڑا میچ کے 63 ویں منٹ میں ہوا ، اس وقت تک کے کھیل میں اٹلس کی ٹیم کو 1-0 کی برتری حاصل تھی۔
رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں نے بھی شائقین کے درمیان جھگڑے کو روکنے کی کوشش کی لیکن شائقین ایک دوسرے کو مارتے رہے۔ واقعے میں زخمی ہونیوالوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے ۔
لیگا ایم ایکس کے صدر کا مائیکل آریولا نے اعلان کیا ہے کہ لیگ کے اتوار کے روز ہونے والے تمام میچز ملتوی کردیے گئے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سٹیڈیم کے اندر سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکامی کے ذمہ داروں کو کڑی سزائیں دی جائیں گی۔

خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس
- 18 گھنٹے قبل

ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان
- 18 گھنٹے قبل

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
- 20 گھنٹے قبل

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست
- 16 گھنٹے قبل

دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا
- 16 گھنٹے قبل

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی
- 16 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب
- 16 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 18 گھنٹے قبل

ایران امریکہ مذاکرا کا پہلا دور کامیابی سے مکمل،آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم
- 18 گھنٹے قبل
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے
- 13 گھنٹے قبل

چند دن کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 18 گھنٹے قبل

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 18 گھنٹے قبل






