اپنے پیغام میں سیڈورف نے کہا کہ میں دنیا بھر میں اپنے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔


ہالینڈ کے سابق فٹبالر کلیئرنس کلائیڈ سیڈورف نے اسلام قبول کر لیا۔ سیڈروف اپنا نام تبدیل نہیں کریں گے۔ 45سالہ فٹبالر نے قبول اسلام کی اطلاع اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔
انہوں نے اہلیہ صوفیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے اسلام قبول کرنے پر مجھے دنیا بھر سے نیک خواہشات کے پیغام بھیجے جا رہے ہیں۔ میں یہ پیغامات بھیجنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سیڈورف چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں تین مختلف کلبز کے ساتھ کھیلتے ہوئے ٹرافی جیتنے والے واحد فٹبالر ہیں۔ انہوں نے اے سی ملان، ریال میڈرڈ اور ایجیکس کے ساتھ کھیل کر ٹرافی جیتی۔ وہ انٹر میلان، بوٹافوگو اور سیمپوڈریا کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔
اپنے پیغام میں سیڈورف نے کہا کہ میں دنیا بھر میں اپنے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔خاص طور پر میری پیاری بیوی صوفیہ، جنہوں نے مجھے اسلام کا مفہوم اچھی طرح سے سمجھایا۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنا نام تبدیل نہیں کیا اور نا ہی کروں گا۔ میں اسے ایسے ہی رہنے دوں گا کیونکہ میرے والدین نے میرے لیے کلیرنس نام کا انتخاب کیا تھا۔
فٹبالر کی اہلیہ صوفیہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی اور فخر ہے کہ میں سیڈورف کے اس خاص اور خوبصورت لمحے کا حصہ ہوں۔

پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز
- 8 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- 9 گھنٹے قبل

جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام
- 6 گھنٹے قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں
- 3 گھنٹے قبل

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی
- 6 گھنٹے قبل

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 9 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- 9 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- 9 گھنٹے قبل