نیویارک : امریکی ریاست ایووا میں رونما ہونے والے ہوا کے بگولے کی زد میں آنے سے دو بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کے شہر میڈیسن کے ہنگامی صورتحال امور کے حکام کا کہنا ہے کہ طوفان ڈیس موئن شہر کے جنوب مغرب میں آیا جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، درخت گر گئے اور بجلی کی ترسیلی لائنیں تباہ ہوگئیں۔
طوفان نے ملک کے بیشتر حصوں کو بھی متاثر کیا ہے ، مقامی میڈیا کے مطابق سب سے طاقتور بگولوں سے ریاست کا بیشتر رقبہ شدید متاثر ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے درجنوں مکانات کو شدید نقصان پہنچا ، جس دوران دو بچوں سمیت 7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کچھ زخمی ہوئے۔ لوکاس بستی میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اس دوران ڈیس موئنس کے علاقے میں تقریباً 10,000 لوگ بجلی کی سہولت سے محروم رہے۔
سائنسی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی طوفانوں کو مزید طاقتور بنا رہی ہے اور ان کی فریکوئنسی میں اضافہ کر رہی ہے جس سے ان علاقوں کے لیے خطرہ مزید بڑھ رہا ہے جہاں شدید موسمی واقعات پہلے سے ہی عام ہیں۔

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل




