Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں کو کل وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے ناراض ارکان اور اپوزیشن جماعتوں کی صف بندی کے پیش نظر سینئر پارٹی رہنماؤں کو کل وزیر اعظم ہاؤس طلب کرلیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 8th 2022, 4:45 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں کو کل وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے ملکی سیاست میں رونما ہونے والی سیاسی ہلچل کے تناظر میں سینئر پارٹی رہنماؤں کو کل وزیر اعظم ہاؤس طلب کرلیا ہے۔

ایک جانب تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا اور دوسری جانب اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تاریخ پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں سینئر پارٹی رہنماؤں سے پھر مشاورت کافیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی پربھی غور ہوگا۔

Advertisement
Advertisement