ڈونیسک، لوگانسک کی علیحدگی پسند جمہوریہ کو آزاد علاقوں کے طور پر تسلیم کیا جائے۔


روس کے یوکرین پر فوجی کاروائی جاری ہے، مزاکرات کی کوششیں بھی ناکام ہو چکی ہیں، روس کا کہنا ہے کہ یوکرین شرائط پوری کرے تو فوجی ایکشن ایک لمحے میں رک جائے گا۔
ترجمان کریملن نے کہا کہ یوکرین فوجی کارروائی بند کرے، غیرجانبداری کو یقینی بنانے کیلئے یوکرین اپنے آئین میں تبدیلی کرے، کریمیا کو روسی علاقہ کے طور پر تسلیم کیا جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈونیسک، لوگانسک کی علیحدگی پسند جمہوریہ کو آزاد علاقوں کے طور پر تسلیم کیا جائے۔
دوسری جانب روس یوکرین مذاکرات میں تیسرا دور اختتام پذیر ہو گیا ہے، روس اور یوکرین کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، یوکرین کا موقف ہے کہ بات چیت میں انسانی ہمدردی کی راہداریوں سے متعلق ’کچھ مثبت‘ پیشرفت ہوئی ہے، وسیع صورتحال کی بہتری کے لیے کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا ہے، بیلاروس میں مذاکرات ہماری توقعات پر پورے نہیں اترے۔
روس پر پابندیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جہاں کینیڈا نے روسی مداخلت میں شریک 10 شخصیات پر نئی پابندیاں لگا دی ہیں، وہیں برطانوی وزیراعظم اور مغربی رہنماوں نے روسی تیل پر انحصار کم کرنے پر حمایت ظاہر کی ہے، روسی نائب وزیراعظم ایلکزینڈر نواک کا کہنا ہے کہ روسی تیل کو مسترد کرنا تباہ کن ہوگا، یورپ کو روسی تیل کے علاوہ تیل فراہم کرنے میں ایک سال لگ جائے گا، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں 300 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 10 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 9 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 8 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 13 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل







