Advertisement

خواتین کا عالمی دن !

دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج  منایا جارہا ہے جس کا مقصد صنفی امتیاز کے خلاف آگاہی پیدا کرنا اور مساوات کیلئے اقدامات کرنا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 8th 2022, 9:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
خواتین کا عالمی دن !

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ ، عورت ماں ہو ،بیٹی ،بہن یا بیوی  وہ اپنے ہر روپ ، ہر ذمہ داری کو بہترین اندازمیں نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

 دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج  بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے ، اس سال اس دن کا موضوع ہے  ‘ایک پائیدار کل کے لیے صنفی مساوات‘۔  اس سال تقریبات میں یہ دیکھا جائے گا کہ خواتین ماحولیاتی تبدیلی سے کیسے نمٹ رہی ہیں ۔

مگر دنیا بھر میں اس کے علاوہ عنوانات بھی رکھے گئے ہیں۔ #BreakTheBias لوگوں کو ایسی دنیا تصور کرنے کا کہہ رہا ہے جہاں امتیازی سلوک، دقیانوسی سوچ اور تعصب نہ ہو۔

عالمی یوم خواتین کا دن ایسی ترقی کرنے کا عکاس ہے ،جو تبدیلی کا مطالبہ کرتا ہے  اور عام خواتین کی عزم وہمت  کو سلام پیش کرتا ہے  ، جنہوں نے اپنے ممالک اورقوم کی تاریخ میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔

عالمی یوم خواتین ہے کیا ؟ 

عالمی یوم خواتین  ایک لیبر موومنٹ یا تحریک  کے طور پر شروع ہوا اور اب یہ اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ ایک سالانہ ایونٹ ہے ۔

1908ء میں امریکا کی گارمنٹس فیکٹری کی ہزاروں خواتین نے کم تنخواہوں، کام کے اوقات اور صنفی امتیاز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ اس مظاہرہ کے دوران احتجاج میں شریک خواتین پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور پتھر برسائے گئے۔ اس سانحہ کی مذمت کے طور پر28فروری 1909ء کو سوشلسٹ  پارٹی آف امریکا کی جانب سے ایک قرارداد منظور کی گئی ، جس کے بعد امریکا میں پہلی مرتبہ 28 فروری کو ’خواتین کا دن‘ منایا گیا۔ دوسری جانب 19مارچ کو آسٹریا، ڈنمارک، سوئزرلینڈ اور جرمنی میں ’خواتین کا عالمی دن‘ منایا گیا۔

اس دن لاکھوں خواتین نےملازمتوں میں عورتوں کی شمولیت، ووٹ دینے کے حق، کم اجرت اور صنفی امتیاز برتے جانے کے خلاف نکالی گئی ریلیوں میں شرکت کی ۔ 1911ء کو تاریخ میں پہلی مرتبہ 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منانے کی مشترکہ طور پر ابتدا ہوئی اور دوسال بعد 1913ء میں خواتین کے عالمی دن کے لیے 8 مارچ کی تاریخ مخصوص کردی گئی۔ اس وقت سے لے کر اب تک ہرسال 8مارچ کےدن دنیا بھر میں خواتین کو مساوی حقوق دلوانے کے عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں خواتین کی حالت زار کے پیش نظر ہرسال یہ دن مخصوص عنوان کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ نے 1956 میں 8 مارچ کو عورتوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔ ہر سال مارچ کی آٹھ تاریخ کو اس بات کا عزم کیا جاتاہے کہ خواتین کو حاصل آزادیوں کا تحفظ کرتے ہوئے ان کی مزید آزادی اورحقو ق کے حصول کے جدوجہدجاری رکھی جائے گی ۔

خواتین کا دن ، جامنی رنگ سے مخصوص کیوں ؟

عالمی یومِ خواتین کے رنگوں میں جامنی، ہرا، اور سفید شامل ہیں ۔ جامنی رنگ انصاف اور وقار کی علامت ہے۔ ہرا رنگ امید ظاہر کرتا ہے۔ سفید پاکیزگی کے لیے رکھا گیا ہے تاہم یہ قدرے متنازع ہے۔ یہ رنگ برطانیہ میں 1908 میں ویمنز سوشل این پولیٹیکل یونین سے نکلے ہیں۔

دنیا میں یہ دن کیسے منایا جاتا ہے ؟

خواتین کا عالمی دن کئی ممالک میں قومی تعطیل کا دن ہے، بشمول روس کے جہاں 8 مارچ کے آس پاس تین چار دنوں میں پھولوں کی فروخت دگنی ہو جاتی ہے۔

چین میں حکومت کی جانب سے خواتین کو آدھے دن کی چھٹی دی جاتی ہے مگر بہت سی کمپنیاں یہ چھٹی اپنے ملازموں کو نہیں دیتیں۔اٹلی میں اس دن مموسا بلوسمز پھول دیے جاتے ہیں۔ اس روایات کا آغاز کیسے ہوا یہ تو کسی کو معلوم نہیں مگر کہا جاتا ہے کہ یہ روم میں دوسری عالمی جنگ کے بعد شروع ہوا۔

امریکہ میں مارچ کا مہینہ تاریخِ نسواں کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ایک صدارتی اعلان بھی کیا جاتا ہے جس میں سال بھر کی خواتین کی کامیابیوں کو اعزاز دیا جاتا ہے۔ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے تقریبات آن لائن ہوں گی  ۔

پاکستان میں خواتین کا عالمی دن

دنیا بھر کے ساتھ آج پاکستان میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، مختلف شہروں میں ریلیاں اور پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔لاہور میں عورت مارچ آج دوپہر 2 بجے پریس کلب سے ایجرٹن روڈ تک نکالا جائےگا ، ضلعی انتظامیہ نے مارچ کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

گوگل کا خواتین کو خراج تحسین

دوسری جانب خواتین کے عالمی دن پر گوگل نے اپنا ’’ڈوڈل‘‘ تبدیل کر کے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ گوگل نے ڈوڈل کو ویڈیو کی صورت میں پیش کیا ہے جس میں ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Advertisement
اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات آگاہی مہم کا انعقاد

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات آگاہی مہم کا انعقاد

  • 3 گھنٹے قبل
بجلی چوری کا معاملہ، گلوکار جواد احمد کو 13 لاکھ روپے جرمانہ

بجلی چوری کا معاملہ، گلوکار جواد احمد کو 13 لاکھ روپے جرمانہ

  • 4 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

ملتان ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

  • 4 گھنٹے قبل
صوبائی حکومت کا نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت کا نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ

  • 5 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ: ساجد خان اور نعمان علی کا شاندار اسپیل،کالی آندھی 137 رنز پر ڈھیر

ملتان ٹیسٹ: ساجد خان اور نعمان علی کا شاندار اسپیل،کالی آندھی 137 رنز پر ڈھیر

  • 2 گھنٹے قبل
اسرائیلی حکومت نے غزہ میں سیز فائر معاہدے کی منظوری دیدی

اسرائیلی حکومت نے غزہ میں سیز فائر معاہدے کی منظوری دیدی

  • 3 گھنٹے قبل
ایران:  سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ ، 2 جج جاں بحق

ایران:  سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ ، 2 جج جاں بحق

  • ایک گھنٹہ قبل
مراکش کشتی حادثہ :وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے ٹیم تحقیقات کیلئے مراکش روانہ

مراکش کشتی حادثہ :وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے ٹیم تحقیقات کیلئے مراکش روانہ

  • 5 گھنٹے قبل
امریکا: سپریم کورٹ کا ٹک ٹاک پر پابندی برقراررکھنے کا فیصلہ

امریکا: سپریم کورٹ کا ٹک ٹاک پر پابندی برقراررکھنے کا فیصلہ

  • 3 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری 

بانی پی ٹی آئی نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری 

  • ایک گھنٹہ قبل
اردو زبان کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 70ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

اردو زبان کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 70ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

  • 4 گھنٹے قبل
وزیر اعلی مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر زور

وزیر اعلی مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر زور

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement