Advertisement

راولپنڈی ٹیسٹ کا آخری دن، آسٹریلیا پہلی اننگز میں 459 رنز بنا کر آؤٹ

راولپنڈی : راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن مہمان ٹیم آسٹریلیا اپنی پہلی اننگز میں 459 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 8th 2022, 4:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
راولپنڈی ٹیسٹ کا آخری دن، آسٹریلیا پہلی اننگز میں 459 رنز بنا کر آؤٹ

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ٹیم پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 476 کےجواب میں 459 رنز ہی بنا سکی اور یوں پاکستان کو دوسری اننگز شروع کرنے سے قبل ہی 17 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر نعمان علی رہے جنہوں نے 107 رنز کے عوض 6 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ نے 2 وکٹ حاصل کیے۔

پنڈی ٹیسٹ میں آج پانچویں اور آخری دن آسڑیلوی ٹیم نے 449 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا تو مچل اسٹارک 12 اور آسڑیلوی کپتان پیٹ کمنز 4 رنز پر کھیل رہے تھے۔

پاکستانی اسپنر نعمان علی نے جلد ہی 8 رنز بنانے والے پیٹ کمنز اور 3 رنز بنانے والے نیتھن لیون کی وکٹ حاصل کرلی جبکہ مچل اسٹارک کو شاہین آفریدی نے پویلین روانہ کیا۔

یاد رہےکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185 اور امام الحق نے 157 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔

 

Advertisement