ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے 197 سے 202 ارکانِ قومی اسمبلی ساتھ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے نمبرز پورے کر لیے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے 197 سے 202 ارکانِ قومی اسمبلی ساتھ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے 161 ممبران ہیں، اپوزیشن نے تحریکِ انصاف کے 28 اور 1 اتحادی پارٹی کی حمایت کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے 28 ممبران کے نام وزیر ِاعظم عمران خان کے علم میں ہیں، ن لیگ کی جانب سے تحریکِ انصاف کے 16 ارکانِ قومی اسمبلی کے ساتھ ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریکِ انصاف کے 4 اور جے یو آئی کا 2 ارکانِ قومی اسمبلی کے ساتھ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تحریکِ انصاف کے مزید 6 ارکانِ قومی اسمبلی ن لیگ سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی۔
اپوزیشن ارکان نے تحریکِ عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت 86 اراکین کے دستخط ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 15 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 14 گھنٹے قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 15 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 15 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 9 گھنٹے قبل







