اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی یوٹیوبرز سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔موجودہ صورتحال پروزیراعظم کاکہنا تھا کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا ، بدقسمتی سے وہ آسان ہدف ہیں ۔


جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوٹیوبرز سے ملاقات کی ہے ، وزیراعظم نے یو ٹیوبرز سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے اور اس کے بعد 2028 تک کچھ نہیں ہو گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا ، بدقسمتی سے عثمان بزدار آسان ہدف ہیں، وہ میڈیا پر نہیں آتے، مکمل اور منظم منصوبہ بندی کے تحت حکومت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ۔ جو رکن فلور کراسنگ کرے وہ نااہل ہوجائے گا۔ اپوزیشن غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے مہم چلا رہی ہے، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا آخری واردات ہے جو ناکام ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، فوج پاکستان کے ساتھ ہے، فوج چوروں کے پلندر کے ساتھ نہیں جائیگی، جہانگیر ترین غداروں کا ساتھ نہیں دے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی ہاتھ ہماری حکومت کے پیچھے ہیں، اپوزیشن اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں، اپوزیشن جمہوریت کے نام پر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے پیسہ استعمال کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی واردات ناکام ہونے کے بعد 2028 تک یہ لوگ دوبارہ نہیں اٹھ سکیں گے،اپوزیشن مفاد پرستوں کا گلدستہ ہے جس کو عمران خان نے اکھٹا کر دیا ہے، ان کے ساتھ عوام نہیں تو فوج کیا ہوگی، جمعہ کو دیر میں ہونے والا جلسہ بتائے گا عوام کس کے ساتھ ہے ، نئے آرمی چیف کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچھا، امریکہ اور بھارت کا نہیں بلکہ انکی پالیسیوں کا مخالف ہوں ۔یورپی یونین کے سفیر نے بیان دیکر پروٹوکول کی خلاف ورزی کی، آئی ایم ایف کو ہمارے خلاف استعمال کرنے کا خطرہ ہے لیکن ہم دیکھ لیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس کے آغاز میں بھی عمران خان نے پاکستان کے معروف یوٹیوبرز اور ڈیجیٹل پبلشرز سے ملاقات کی تھی۔

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 14 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 13 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 8 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 15 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل







