Advertisement
پاکستان

ہم ارکان کو ایوان میں لائیں گے اور 172 سے زائد ووٹ لیں گے،اپوزیشن رہنماؤں کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد:اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پیپلزپارٹی کے رہنما آصف زرداری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہم ارکان کو ایوان میں لائیں گے اور 172 سے زائد ووٹ لیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 8th 2022, 6:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہم ارکان کو ایوان میں لائیں گے اور 172 سے زائد ووٹ لیں گے،اپوزیشن رہنماؤں کا بڑا دعویٰ

پریس کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھاکہ  سلیکٹڈ وزیراعظم نے پونے 4 سال معیشت کی جو تباہی کی اس کی نظیر نہیں ملتی، کھربوں کے قرضوں کے باوجود ملک میں ایک اینٹ نہیں لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ قرضے لے کر ہماری نسلوں کو بھی گروی رکھ دیا گیا ہے، ہمارے اچھے برے وقت میں ساتھ دینے والوں کو ناراض کردیا گیا، چین کے سی پیک منصوبے پر اپنے اپوزیشن دور میں تنقید کی، چین جیسے دوست کو ناراض کرنا کہاں کی خارجہ پالیسی ہے؟ جو زبان استعمال کی گئی اس کا ایک لفظ بھی یہاں کہنا زیب نہیں دیتا۔

ان کا کہنا تھاکہ میلسی میں تقریر کرکے خواہ مخواہ یورپی یونین کو ناراض کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی میں جن کے ضمیر جاگ چکے انہیں بھی کہیں گے کہ آگے بڑھیں اور ہمارا ساتھ دیں، ہمارا حق ہے اور فرض ہے کہ سب سے رابطہ قائم کریں۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ سال 2018 کےانتخابات کے بعد ایک ہفتے میں متفقہ مؤقف بنا لیا تھا کہ 2018 کےانتخابات میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ مارچ اس جدوجہد کا تسلسل ہے جس نے قوم میں شعور بیدار کیا، ہم اپنے مؤقف کے حوالے سے قوم کے سامنے شرمندہ نہیں، ہم نے تمہاری اس وقت کی گفتگو کوبھی نمائش سمجھاتھا، دھوکا دھوکا ہی ہوتا ہے، امریکا کی مخالفت میں بات ہوررہی ہے ، یورپ سے متعلق باتیں ہورہی ہیں، ہم جانتے ہیں ، ہم تمہاری اصلیت کو جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبول نعروں کا سہارا مت لو، آپ جلسے میں ہمیں گالیاں دے رہے ہیں لیکن ملکی مفاد پر اپوزیشن متحد ہے، عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی، قوم کو نجات دلا کر رہیں گے۔

سابق صدر آصف زرداری کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن نے سوچا اب نہیں تو کبھی نہیں، تحریک انصاف کے اپنے دوست بھی ان سے بیزار ہیں، ان سب کو حلقوں ميں واپس جانا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھاکہ ہم ارکان کو ایوان میں لائیں گے اور 172 سے زائد ووٹ لیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم نے ماضی میں بھی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کیا، میں نے اس صدر کے پاس وہ اختیار ہی نہیں چھوڑا کہ اسمبلی تحلیل کردے۔

Advertisement
وفاقی دارالحکومت  میں ناکہ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل شہید

وفاقی دارالحکومت میں ناکہ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل شہید

  • 4 گھنٹے قبل
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی میں رابطہ

اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی میں رابطہ

  • 3 گھنٹے قبل
چیمپئینز ٹرافی سےقبل بنگلہ دیش کو بڑا جھٹکا،کونسااہم کھلاڑی اسکواڈ سے باہر ہو گیا؟

چیمپئینز ٹرافی سےقبل بنگلہ دیش کو بڑا جھٹکا،کونسااہم کھلاڑی اسکواڈ سے باہر ہو گیا؟

  • 2 گھنٹے قبل
’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئےمریم نواز نے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی

’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئےمریم نواز نے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی

  • 14 منٹ قبل
کوئٹہ : کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل ، تمام 12 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ : کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل ، تمام 12 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں

  • 2 گھنٹے قبل
علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی  سے اڈیالہ جیل میں ون آن ون ملاقات

علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ون آن ون ملاقات

  • 37 منٹ قبل
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز،پی سی بی نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز،پی سی بی نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے،  معاون خصوصی برائے صحت

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے، معاون خصوصی برائے صحت

  • ایک گھنٹہ قبل
مصر کے تاریخی تعلیمی ادارے جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس کھولنے کا اعلان

مصر کے تاریخی تعلیمی ادارے جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس کھولنے کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
کوئٹہ کان حادثہ،کان میں دبےمیں مزید 7افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ کان حادثہ،کان میں دبےمیں مزید 7افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

  • 22 منٹ قبل
طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے،ان سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے، ملالہ یوسفزئی

طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے،ان سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے، ملالہ یوسفزئی

  • 40 منٹ قبل
امریکا، بیلجیم، سعودی عرب اور امارات سمیت 12 ملکوں سے  مزید 107 پاکستانی بے دخل

امریکا، بیلجیم، سعودی عرب اور امارات سمیت 12 ملکوں سے مزید 107 پاکستانی بے دخل

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement