وزیراعلیٰ پنجاب اِن ایکشن : جہانگیرترین گروپ اور ہم خیال گروپ کے ارکان سے رابطہ
لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا جہانگیرترین گروپ اور ہم خیال گروپ کے ارکان اسمبلی سے رابطہ ہوا ہے ۔


جی این این کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آج جہانگیرترین گروپ کے ارکین اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیراعلی پنجاب ہم خیال گروپ کے ارکان سے بھی ملیں گے ، ایوان وزیراعلی میں بلائے جانے والے جہانگیر خان ترین گروپ کے ارکان اسمبلی میں خرم لغاری، فیصل جبوانہ۔ عبدالحئی دستی، سید رفاقت علی اور طاہر رندھاوا شامل ہیں۔ ہم خیال گروپ کے کرنل (ر) غنضفر عباس شاہ ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے، تیمور لالی اور چوہدری بلال اصغر شامل ہیں۔
جہانگیر خان ترین سے الگ ہونے والے نذیر چوہان کو بھی وزیر اعلی پنجاب نے ملاقات کیلئے بلا لیا ہے ۔
وزیراعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار کا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری نہیں، انہوں نے عدم اعتماد کا جو گڑھا کھودا ہے وہ خود اس میں گرے گی، وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے ، اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی ، اقتدار کی ہوس میں اپوزیشن عناصر نے قومی مفادات کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ ترین گروپ کے بعد 14 ارکان پنجاب اسمبلی پرمشتمل ہم خیال گروپ کا اجلاس بھی آج لاہور میں ہو رہا ہے ۔
دوسری جانب مسلم لیگ ق نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانےپر پہلی بار اپوزیشن کے ساتھ جانے کااشارہ دیدیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ اگر آپ کے پندرہ بیس ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے ۔ ذ ق لیگ نے وزیراعظم کو آگاہ کردیا کہ اتحاد کے معاملات میں اپ کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن اگراپکے ارکان بکھر گئے تو ہم نئی پالیسی بناسکتے ہیں ۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 19 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 20 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 25 minutes ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 3 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- an hour ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago


