اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ملاقات ہوئی ہے ۔
جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہا نی سامنے آگئی ، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ منظر نامے پر آپشنز پربات چیت کی گئی جبکہ حکومتی ارکان ٹوٹ جانے کی صورت میں آئندہ سیاسی تعاون پربھی تبادلہ خیال ہوا ۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانےپر پہلی بار اپوزیشن کے ساتھ جانے کااشارہ دیدیا ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ اگر آپ کے پندرہ بیس ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے ۔
ق لیگ نے وزیراعظم کو آگاہ کردیا کہ اتحاد کے معاملات میں اپ کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن اگراپکے ارکان بکھر گئے تو ہم نئی پالیسی بناسکتے ہیں ۔
دوسری جانب ترین گروپ نے آج دوبارہ اجلاس بلالیا ، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ترین گروپ سے رابطے پر مشاورت ہوگی ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ترین گروپ کے عون چوہدری سے رابطہ کیا۔ اجلاس میں ترین گروپ کے دیگر اراکین کو رابطے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے 2025 کی مانیٹری پالیسی کا شیڈول جاری
- ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم شہبازشریف کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکبا د
- 2 گھنٹے قبل
آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات
- 2 گھنٹے قبل
چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا، دو افراد زخمی
- ایک منٹ قبل
دھند اور موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے آنے اور جانے والی گاڑیاں تاخیر کا شکار
- ایک گھنٹہ قبل
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ کو رجسٹرڈ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل
لکی مروت :جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
بی جے پی کی انتہا پسندی عروج پر،مودی سرکار نے ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں نماز پڑھنا جرم بنادیا
- 38 منٹ قبل
توشہ خانہ ٹو کیس :بشری بی بی اورانکے وکیل کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی
- 2 گھنٹے قبل
کوشش ہے کہ جو بھی مسئلہ میرے پاس آئے اس کو حل کروں، چیف جسٹس عامر فاروق
- 3 گھنٹے قبل
مذاکرات کا تیسرا دور ہی شاید آخری ثابت ہو ، شوکت یوسفزئی
- 3 گھنٹے قبل
نیویارک کی اپیل کورٹ کا نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کی سزا روکنے سے انکار
- ایک گھنٹہ قبل