Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کے پاس 3،4 دن ہیں جو کرنا ہے کرلیں: وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے پاس 3،4 دن ہیں جو کرنا ہے کرلیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 9th 2022, 11:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کے پاس 3،4 دن ہیں جو کرنا ہے کرلیں: وزیر اعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نثار کھوڑو کو مبارکباد دیتا ہوں، نثار کھوڑو بہت ہی منجھے ہوئے پارلیمنٹرین ہیں، وہ سینیٹ میں جا کر نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کا اسلام آباد میں اختتام ہوا، بلاول بھٹو جہاں سے گزرے ہیں، وہاں سے لوگوں کا ہجوم انہیں ویلکم کرنے آئے، بلاول بھٹو نے کہا تھا یہ نا اہل اور سلیکٹڈ وزیر اعظم نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ کل عدم اعتماد جمع ہوئی ہے، سارے ارکان اس عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب کریں گے، ساڑھے تین سال تک کالا دور چلا ہے، لوگوں سے نوکریاں اور چھتیں چھن لی ہیں، ان سے اپنا پاکستان ہمیں اب واپس ملے گا۔

 مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ تمہیں کھلی اجازت ہے جو کرنا ہے کرلو، بعد میں آپ کو موقع نہیں ملے گا، پی ٹی آئی کے آج چار ارکان نے ووٹ دیا ہے۔

Advertisement