اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔


ذرائع کے مطابق فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کا آصف زرداری کو کہنا تھاکہ جن شرائط پر آپ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے تھے ہم تیارہیں۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت کو جواب دیا کہ چوہدری صاحب، آپ نے بہت دیر کردی، آپ نے بروقت فیصلہ نہیں کیا تو ہم نے دیگر آپشنز پر کام کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے آصف علی زرداری کا کا کہنا تھاکہ آپ نے شہبازشریف کی دعوت قبول کرنے کے بعد انکار کیا، یہ سیاسی آداب کے خلاف ہے، آپ میرے لیے محترم ہیں، اس لیےمسلم لیگ ن کی قیادت سے آپشن بی پربات کی جاسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ آپشن بی کے بارے میں حتمی فیصلے کا اختیار میاں نوازشریف کو دے دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آپشن بی کے تحت اپوزیشین اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لائےگی اور ق لیگ کی موجودہ وفاق میں نمائندگی جاری رہے گی۔

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 11 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 5 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 11 گھنٹے قبل







