Advertisement
علاقائی

پی آئی اے  کا لاہور اور کراچی سے باکو کیلئے پروازوں کا آغاز

کراچی : پی آئی اے نے لاہور اور کراچی سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 17th 2022, 12:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی آئی اے  کا لاہور اور کراچی سے باکو کیلئے پروازوں کا آغاز

تفصیلات کے مطابق  پی آئی اے نے لاہور اور کراچی سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔ پی آئی اے کی بیک وقت دو پروازیں 340 مسافر لے کر باکو پہنچ گئیں۔ ایک پرواز کراچی سے جبکہ دوسری پرواز لاہور سے روانہ ہوئی۔ لاہور اور کراچی ائر پورٹ پرمنعقدہ تقاریب میں کیک کاٹے گئے اور مسافروں میں پھول اور تحائف تقسیم کئے گئے۔

پی آئی اے وزیر اعظم پاکستان کے سیاحت کے فروغ کے وژن کے تحت اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے ان پروازوں کا آغاز کر رہی ہے۔  

باکو ائیرپورٹ پر آذربائیجانی وزیر ٹرانسپورٹ، سول ایوی ایشن کے سربراہان، ازال ائیر و باکو ائیرپورٹ کے صدور اور پاکستان کے سفیر محترم نے پہلی پرواز کے مسافروں کا استقبال کیا۔باکو ائر پورٹ پر پی آئی اے کے قومی پرچم بردار طیارے کو واٹر گن سلوٹ بھی پیش کیا گیا۔باکو ائیرپورٹ پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی اور آذربائجانی حکام کی جانب سے پی آئی اے کی ستائش کی گئی اور پاکستانی محبت کے جذبے کو سراہا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں میں باکو ایک اہم سیاحتی مقام ہے اور پی آئی اے نے سیاحوں کو سفر کی براہ راست سہولیات کی فراہمی کے لئے یہ پروازیں شروع کی ہیں۔

 پاکستانی سفیر محترم بلال حئی نے کہا کہ پاکستان اور آذربائجان باہمی محبت اور برادرانہ رشتے سے منسلک ہیں اور پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز سے دوستانہ روابط مزید مستحکم ہوں گے۔پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف بھی  افتتاحی پرواز میں لاہور سے باکو کے لئے روانہ ہوئے۔  

علاوہ ازیں کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز کے مسافروں کو ڈسٹرکٹ مینیجر کراچی محترمہ نائلہ اور سٹیشن مینیجر احمد عالم اور دیگر افسران نے رخصت کیا۔ کراچی میں بھی کیک کاٹا گیا اور تحائف تقسیم کئے گئے۔ 

Advertisement
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 9 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • ایک دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 6 گھنٹے قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 6 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • ایک دن قبل
Advertisement